• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی حاصل کر لیں گے ، رانا سرور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا محمد سرور نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن کا اہم اجلاس جو رواں سال اگست میں جنوبی کوریا میں ہوگااس میں ورلڈ کبڈی کپ کی میزبانی کیلئے ہم تمام کوششیں کریں گے۔ جنگ سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ یہ ورلڈ کپ اگلے سال 2017ء میں ہوگا انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن اس ورلڈ کپ کا فیصلہ اگست میں کریگی ہم اپنا کیس لیکر جائیں گے امید ہے کہ ہم آئندہ ورلڈ کپ کی میزبانی لینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ 
تازہ ترین