عام طور پر میچ یا سیریز جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم میں لمبا قد ہونے کے باعث گروپ سیلفی کی ذمہ داری شاہین شاہ آفریدی لیتے ہیں تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے میچ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے یہ ذمہ داری ون ڈے میں ڈیبیو کرنے والے شاہنواز دھانی کو نبھانی پڑی۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے میچ میں ڈیبیو کرنے والے شاہنواز دھانی نے کلین سوئپ شکست کے بعد ٹیم کے ہمراہ گروپ سیلفی لی، جوکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی گئی۔
خیال رہے کہ پاکستان نے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو باآسانی 53 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کرلیا۔
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے میچ میں 5 وکٹوں، دوسرے میچ میں 120 رنز اور تیسرے میچ میں 53 رنز سے شکست دی تھی۔