• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس نیشنل اسمبلی کی 577 نشستوں کے انتخاب کا پہلا راؤنڈ مکمل

فرانس نیشنل اسمبلی کے انتخاب کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا
فرانس نیشنل اسمبلی کے انتخاب کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا

فرانس نیشنل اسمبلی کی 577 نشستوں کے انتخاب کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا،  پہلے راؤنڈ میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ معمول سے  کم رہا۔

پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کی سیاسی جماعت ’لے ریپلک اِن مارش‘ شدید مشکلات کا شکار رہی۔

بائیں بازو، سوشلسٹ، کمیونسٹ اور گرینز پارٹی کے اتحاد نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے، اگر دوسرے راؤنڈ  میں بھی ایسے ہی نتائج آئے تو فرانسیسی صدر میکرون کو نئی حکومت کی تشکیل اور مستقبل میں قانون سازی کے حوالے سے شدید مشکلات ہوسکتی ہیں۔

بائیں بازو کے اتحاد قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ میں بہتر پوزیشن پر آجائیں گے۔ 

فرانس نیشنل اسمبلی کی 577 نشستوں کے انتخاب کا دوسرا راؤنڈ 19 جون کو ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید