• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اپنا فضائی آپریشن معمول کے مطابق بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اماراتی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یو اے ای فضائی حدود میں ہوائی آمد ورفت معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔

یو اے ای حکام کے مطابق ملکی فضائی حدود میں عارضی احتیاطی اقدامات ختم کردیے گئے ہیں، یہ فیصلہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔

حکام کے مطابق فضائی تحفظ کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل اور بروقت نگرانی جاری رکھی جائےگی، عوام سے اپیل کی ہےکہ وہ معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر ہی اعتماد کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید