پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج پی ٹی آئی کی قیادت جھوٹی ایف آئی آرز میں پیش ہوئی ہے۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے وکلا نے درخواست کی ہے کہ ضمانت منظور کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی ضمنی انتخابات کیلئے منصوبہ بندی ہے کہ تمام رہنما رہنما کیسز میں ہوں۔
شاہ محمود کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں من گھڑت کیسز میں پھنسایا گیا ہے، عدالت سے انصاف کی امید ہے۔