قصور میں حادثے کی شکار گاڑی سے پیٹرول نکالنے والے پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا۔
واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) قصور نے نوٹس لیا۔
اطلاعات کے مطابق پولیس والوں نے حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کے مسافروں کی مدد نہیں کی۔
پولیس اہلکاروں نے متاثرہ گاڑی سے پیٹرول نکالا اور اپنی گاڑی میں ڈال کر چل دیے۔
ترجمان کے مطابق ڈی پی او قصور نے کانسٹیبل کو معطل کرکے ڈی ایس پی کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔