وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا پھر پھیلنے لگا جہاں مثبت کیسز کی شرح 2.10 فیصد تک پہنچ گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں کورونا کے 1236 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 26 افراد میں بیماری کی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں گزشتہ روز کورونا کے 11ہزار 934 ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مثبت کیسز کی شرح 0.79 فی صد ریکارڈ کی گئی۔