کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیل گاواسکر کے مشورے کے باوجود بھارتی ٹیم انتظامیہ نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے میچ میں بھی کشمیر کے فاسٹ بولر عُمران ملک کو کھلانے سے گریز کیا۔ گاواسکر نے کہا ہے کہ آخری مرتبہ میں جس بھارتی نوجوان کھلاڑی کو دیکھ کر بہت پُرجوش ہوا تھا وہ سچن ٹنڈولکر تھے اور اب عُمران ملک۔