• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، کمسن لڑکے کو 104 گھنٹے بعد کنویں سے زندہ نکال لیا گیا

بھارت میں گیارہ سالہ لڑکے کو 104 گھنٹے بعد کُنویں سے زندہ نکال لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں راہول سہو نامی بچہ جمعے کی دوپہر 2 بجے کھیلتے ہوئے 80 فٹ گہرے کنویں میں گر گیا تھا۔ جسے 104 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد بچا لیا گیا۔

جمعے سے جاری اس آپریشن میں نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف)، فوج، مقامی پولیس اور انتظامیہ کے 500 سے زائد اہلکار شامل تھے۔

ضلع بلاس پور کے کلکٹر جتیندر شکلا نے بتایا کہ ’اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، وہ جلد صحت یاب ہو جائے گا‘۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید