• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے یورپی ممالک کیلئے برآمدات میں اضافہ ہوا ہے: سردار ظہور

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاکستان مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی و سماجی شحصیت سردار ظہور اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان خصوصی طور پر ایس آئی ایف سی حکام کے تعاون کی بدولت پاکستان سے یورپی ممالک برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی و سماجی شحصیت سردار ظہور اقبال نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ نئے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2024ء تا جنوری مالی سال 2025ء کے دوران پاکستان کی یورپی یونین کو برآمدات 5.345 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال 4.865 ارب ڈالرز تھیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا کی کاوشوں سے پی آئی اے کی اسلام آباد تا پیرس فلائٹس بحال ہوئیں، علاوہ ازیں اوورسیز کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہو رہے۔

سردار ظہور اقبال نے کہا کہ یہ پیش رفت ہمارے قومی اداروں کی بدولت ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز بولان ایکپریس کے واقعے میں ہماری سیکیورٹی فورسز کی جرأت اور بہادری نے دہشت گروں کے عزائم کو ناکام بنا دیا، بولان ایکسپریس واقعہ ہو یا بنوں کنٹومنٹ حملہ ان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ہمارے آرمی چیف سید عاصم منیر کی سربراہی میں مسلح افواج جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اہلِ خوارج کو ناکام بنا رہے ہیں جو قابلِ تحسین ہے۔

‎سردار ظہور نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ ملک و قوم کی خدمت کے لیے جس طرح نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز ماہ رمضان میں تمام پاکستانیوں کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں، ہم بھی دیارِغیر میں ماہِ رمضان المبارک میں کھانے پینے اور ضروریاتِ زندگی کی اشیاء سستے داموں فراہم کر کے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید