• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

چین نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھنے  کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین دہشت گردی کی ہر قسم کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ، یکجہتی، سماجی استحکام برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کیلئے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون مضبوط بنانے کے لیے چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان کے ساتھ مل کر خطے کو پُرامن، محفوظ اور مستحکم بنانے کے لیے تیار ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید