• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجلاس طلب کرلیا جائے تو آرڈیننس جاری نہیں ہوسکتا، بشارت راجہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بشارت راجہ نے کہا ہے کہ جب اسمبلی اجلاس طلب کرلیا جائے تو آرڈیننس جاری نہیں ہوسکتا۔

پنجاب اسمبلی کے باہر اسپیکر پرویز الہٰی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بشارت راجہ کا کہنا تھا کہ گورنر کے کل کے تینوں اقدامات غیرآئینی ہیں، اگر ان کا آرڈر آف سیکوئنس دیکھیں تو تینوں غلط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا اجلاس طلب ہوچکا تھا اس کے بعد آرڈیننس جاری کیے گئے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ غیرقانونی، غیرآئینی طور پر پنجاب کے معاملات چلائے جارہے ہیں، اس میں اگر کسی کا حرج ہو رہا ہے تو وہ پنجاب کے عوام کا ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہاں پر اسمبلی کا اسٹاف موجود نہیں، آج بجٹ پیش ہوگیا ہے اس پر کٹ موشن آنی ہے، وہ کس نے پیش کرنی ہے؟

رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اسپیکر سے کہا ہے ہم زیادہ دیر تک اس صورتحال کو برداشت نہیں کرسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن میں ہیں ہمارے حوصلے پست نہیں، پسپائی حکومت نے اختیار کی ہے۔ ان کے پاس اسٹاف ہے نہ قانونی جواز ہے۔

قومی خبریں سے مزید