• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک ہوتا ہے، سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک ہوتا ہے، 2018 سے 2025 تک سب کو این ایف سی کا شیئر مل رہا ہے لیکن خیبر پختونخوا کو نہیں۔

کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ وفاق سے ہمیں ہمارے حصے کے پیسے نہیں دیے جاتے، خیبر پختونخوا سب سے سستی بجلی بنا رہا ہے، سستی بجلی سے پورے پاکستان کو فائدہ ہو رہا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ پنجاب بھی گیا لیکن وہاں ہمارے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں ہوا، لاہور میں ہم جہاں کھانا کھانے جاتے تھے وہ مارکیٹ بند ہوجاتی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ آئین میں کہاں لکھا ہے کہ ایک وزیر اعلیٰ دوسرے صوبے میں سیاست نہیں کرسکتا، وزیراعلیٰ سندھ نے تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی۔

سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں اب تک تو بے نظیر اور ذوالفقار بھٹو کی حکومت نظر آرہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ خیبر پختونخوا آئیں تو ہم عزت و تکریم دیں گے۔ سندھ میں اب تک تو ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو کی حکومت نظر آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں احساس پروگرام چل رہے ہیں، لوگوں کو 20 لاکھ روپے تک علاج کی سہولت مفت مل رہی ہے۔ 

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا وفاق سے ہمیں ہمارے حصے کے پیسے نہیں دیے جاتے، خیبرپختونخوا سب سے سستی بجلی بنا رہا ہے ، جس سے پورے پاکستان کو فائدہ ہو رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید