فیصل آباد میں مکوآنہ سے منشیات اسمگل کرنے والا گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا گیا، ملزم مفت عمرے کا جھانسہ دیکر زائرین کے ذریعے منشیات اسمگل کرتا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو 5 کلو سے زائد چرس برآمد ہونے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ کھرڑیا نوالہ میں مقدمہ درج ہے۔
ملزم نے 3 خواتین سمیت 5 پاکستانیوں کو مفت عمرہ کا جھانسہ دیکر منشیات کی ترسیل کیلئے استعمال کیا تھا، مفت عمرہ پر جانے والے پانچوں افراد کو سعودی عرب میں 25، 25 سال قید کی سزا ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے مقدمے میں گرفتار ملزم چند روز قبل ضمانت پر رہا ہوکر جیل سے آیا تھا۔