• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف اے ٹی ایف، وزارت خارجہ نام گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پُرامید

برلن میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کا اجلاس جاری ہے۔ وزارت خارجہ نے ایف اے ٹی ایف سے پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے جانے کے لیے امید کا اظہار کیا ہے۔

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو دو مرحلوں میں 34 نکات پر عمل درآمد کے لیے کہا تھا، پاکستان نے اس بار تمام 34 شرائط پر عمل درآمد کیاہے۔

سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستانی وفد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مختلف وزارتوں، سیکیورٹی ڈپارٹمنٹس کے افسران نے جو کام کیا اس پر اعتماد ہے، دونوں ایکشن پلان کی تکمیل اور آن سائٹ وزٹ اسٹیٹس ملنے کے لیے پرُامید ہیں۔

قومی خبریں سے مزید