• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل سیکیورٹی کی پہلی میٹنگ میں ہی امریکی سازش کو رد کیا گیا، وزیر دفاع

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کی پہلی میٹنگ میں ہی امریکی سازش ہونے کو رد کیا گیا۔ عمران خان اداروں پر بار بار حملہ کررہے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان گندی سیاست کررہے ہیں، عمران خان پر جو الزامات ہیں ان کے گرد گھیرا تنگ ہورہا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نہیں چاہتے کہ کوئی بھی فریق فوج سے محاذ آرائی کرے، کوئی ادارہ آئینی حدود میں کام کررہا ہے تو اس کا تحفظ دیگر اداروں کی ذمہ داری ہے، آئینی حدود میں کام کرنے والے اداروں کا تحفظ ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ عمران خان اداروں کو تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان کو کل تک جن اداروں کی سپورٹ تھی وہ آج نہیں، عمران خان سمجھتے ہیں کہ ان کے اقتدار میں واپس آنے میں رکاوٹ فوج ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان فوج کی ساکھ پر حملے کررہے ہیں اور فوج کے ادارے کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، یہ بندہ محسن کش ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی بھی فریق اس طرح فوج کے مقابل آئے، ایسے میں فوج کے ادارے کا تحفظ کرنا ہمارا فرض ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ امریکا کے مبینہ مراسلے سے متعلق فیصلہ عمران کے اپنے دور میں ہی ہوگیا تھا، اس تنازعے میں راولپنڈی کو نہیں گھسیٹنا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید