کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل)نے اعلان کیا ہے کہ سندھ کے شہر گھوٹکی میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔او جی ڈی سی ایل ترجمان کے مطابق عمیر ساؤتھ ایسٹ۔1کنویں کی کھدائی 790 میٹر تک کی گئی ہے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق 1.063ملین مکعب کیوبک فٹ یومیہ گیس دریافت ہوئی، جس سے ملکی توانائی کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔اوجی ڈی سی ایل نے بتایاکہ گیس کے ذخائر دریافت ہونے سے ملکی زر مبادلہ کیخاطر خواہ بچت ہوگی۔آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق نئی دریافت سے گیس کی ملکی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی۔