• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی آئی دورِ حکومت میں وزیر داخلہ کے عہدے پر فائز رہنے والے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے حوالے سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ انہوں نے اب عمران خان کو الوداع کہہ دیا ہے۔

جیو نیوز کے رپورٹر وقار ستی کی جانب سے بھی ٹوئٹر پر بڑا دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’شیخ رشید احمد نے عمران خان کو سیاسی طور پر الوداع کہہ دیا‘۔

سابق وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی عمران خان کو الوداع کہنے کی خبروں پر اپنا واضح مؤقف ایک ٹوئٹ میں بیان کردیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ ’یہ غلط ہے، میں عمران خان کے ساتھ ہوں‘۔

خیال رہے کہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ میرا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق نہیں، میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، اس عمر میں جتنی طاقت رہ گئی ہے، اللّٰہ کے بعد عمران خان کیلئے ہے۔

ایک اور بیان میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ عمران خان کو ہاتھ جوڑ کر کہتا تھا اسمبلی تحلیل کرو، ایمرجنسی لگاؤ، قوم عمران خان کو انقلابی لیڈر کے طور پر دیکھنا چاہتی ہے، عمران خان کے لئے جان بھی قربان کردوں گا۔

شیخ رشید نے خانہ کعبہ میں کیا تجربہ کیا؟



قومی خبریں سے مزید