• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر شائستہ سہیل ہائر ایجوکیشن کمیشن کی قائم مقام چیئرپرسن مقرر

ڈاکٹر شائستہ مستقل چیئرپرسن کی تعیناتی تک اس عہدے پر تعینات رہیں گی۔
ڈاکٹر شائستہ مستقل چیئرپرسن کی تعیناتی تک اس عہدے پر تعینات رہیں گی۔

کراچی (سید محمد عسکری) ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ سہیل کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کا قائم مقام چیئرپرسن مقرر کردیا گیا ہے جس کا وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وہ مستقل چیئرپرسن کی تعیناتی تک اس عہدے پر تعینات رہیں گی۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرپرسن کے عہدے کے لیے 52 امیدواروں کے انٹرویو 20 جون سے شروع ہورہے ہیں۔ اور مضبوط امیدواروں میں ڈاکٹر محمد علی شاہ، ڈاکٹر مجاہد کامران، ڈاکٹر طارق بنوری، ڈاکٹر اقرار احمد، ڈاکٹر مختار احمد شامل ہیں۔

تاہم ایک اہم اور عالمہ شہرت یافتہ سائنسدان ڈاکٹر اقبال چوہدری کو تاحال انٹرویو لیٹر جاری نہیں ہوا۔

قومی خبریں سے مزید