• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلنکن بلاول ملاقات میں پہلی بار اچھی اور تعمیری بات چیت ہوئی، نیڈ پرائس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ نئی پاکستانی حکومت کے نمائندوں سے ملنے کے چند مواقع ملے ہیں، بلنکن اور بلاول کی ملاقات میں اچھی اور تعمیری بات چیت ہوئی، اس شراکت داری کو آگے بڑھانے کے طریقے تلاش کریں گے۔

نیڈ پرائس نے اپنی نیوز کانفرنس میں بھارت میں بی جے پی حکومت کی جانب سے مسلمانوں کے گھروں کو گرائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بی جے پی کے دو عہدیداروں کے جارحانہ تبصروں کی مذمت کی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم مذہبی یا عقیدے کی آزادی سمیت انسانی حقوق کے مسائل پر سینئر سطح پر بھارتی حکومت کے ساتھ باقاعدگی سے بات کرتے ہیں۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ بھارت کو انسانی حقوق کے احترام کو فروغ دینے کی ترغیب دیتے ہیں۔

بھارت کی جانب سے روس سے تیل خریدنے پر انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ بھارت کا رشتہ کئی دہائیوں کے دوران پروان چڑھا، یہ دہائیوں کے دوران ایسے وقت میں پروان چڑھاجب امریکا بھارتی حکومت کے لئے پسند کا شراکت دار بننے کے لئے تیار یا قابل نہیں تھا۔

بلاول کا دورۂ امریکا، پروٹوکول کی فاش غلطی، دونوں ممالک نے ویڈیو بھی جاری کردی


انہوں نے کہا کہ یہ ایک دو طرفہ روایت کی میراث ہے، جو اب دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے جاری ہے۔

امریکی ترجمان نے کہا کہ اس کا تعلق کلنٹن انتظامیہ سے جُڑتا ہے اور یقیناً جارج ڈبلیو بش انتظامیہ سے بھی، جب امریکا نے بھارت کے ساتھ شراکت داری کی کوشش کی ۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید