• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جس نے جتنا کریڈٹ لینا ہے لے لے، ہمارا کام پاکستان کو مشکل سے نکالنا ہے، حنا ربانی کھر

وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے معاملے پر جس نے جتنا کریڈٹ لینا ہے لے لے، ہمارا کام پاکستان کو مشکل سے نکالنا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہمارا کام تھا ہم نے اپنا کیس پیش کیا۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ اس معاملے پر پاکستان نے ایک لمبا سفر طے کیا ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ہمارا کام ہے پاکستان کے لیے کام کرنا اور ہم کام جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دفترِ خارجہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان پُر امید ہے کہ آج ہی پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے سربراہ کی طرف سے پریس کانفرنس میں فیصلے کا اعلان متوقع ہے۔

برلن میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کی کارکردگی کی پورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

پاکستان نے اس بار سفارتی سطح پر ممبر ممالک کے سامنے غیر رسمی طور پر اپنی پوزیشن واضح کی۔

ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو 2 مرحلوں میں 34 نکات پر عمل درآمد کا کہا گیا تھا۔

گزشتہ اجلاس میں پاکستان نے 34 میں سے 32 شرائط پر پہلے ہی عمل درآمد کر دیا تھا، اس مرتبہ پاکستان نے تمام 34 نکات پر عمل درآمد کر دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید