اسلام آباد(این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ لندن خفیہ معاہدے کے تحت نواز شریف پاکستان نہیں آ رہے۔ ڈالر 210 پر آگیا ہے اور وزیر خزانہ مہنگائی کا چوتھا ٹیکہ لگانے والے ہیں۔
شیخ رشید نے جمعہ کواپنے بیان میں کہا کہ اگر شام سات بجے مارکیٹیں اور دکانیں بند کی گئیں تو دکاندار بھی بھوکے مریں گے، معاشی تباہی کا سہرا امپورٹڈ حکومت کے سر جاتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر آ چکا ہے اور چینی سفیر جا چکا ہے جبکہ ہندوستان میں مسلمانوں کے گھر گرائے جا رہے ہیں اور امپورٹڈ حکومت ہندوستان سے تجارت کرنے جا رہی ہے۔