• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹر سعدیہ عباسی نے سپریم کورٹ ڈیم فنڈ پر اعتراض اٹھا دیا

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کو ٹیکس چھوٹ دی جس پر سینیٹر نے اعتراض اٹھا دیا۔

ایف بی آر حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گاڑیوں پر نان فائلر کیلئے ٹیکس 100 فیصد بڑھا دیا گیا ہے۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس نہ لگایا جائے، چاہے وہ فائلر ہے یا نان فائلر۔

چیئرمین ایف بی آر نے جواب میں کہا کہ معیشت کو دستاویزی شکل دینا چاہتے ہیں، نان فائلر گاڑی خرید سکتا ہے تو ٹیکس بھی دے۔

سینیٹر سعدیہ عباسی نے سپریم کورٹ ڈیم فنڈ پر اعتراض اٹھا دیا، ٹیکس چھوٹ سےمتعلق بریفنگ کیلئے اقتصادی امور ڈویژن سےجواب طلب کرلیا۔

قومی خبریں سے مزید