• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: انتظامیہ کا ایکشن، مقررہ وقت پر بند نہ ہونے والی دکانیں سیل

انرجی ایمرجنسی کے تحت کراچی میں دکانیں جلد بند کرنے کے معاملے پر ادارے متحرک ہوگئے اور جلد بند نہ ہونے والی دکانوں کو سِیل کردیا گیا۔ 

ڈپٹی کمشنر ایسٹ راجہ طارق چانڈیو کی نگرانی میں پولیس اور انتظامیہ نے بڑا ایکشن کیا۔ 

پابندی نہ کرنے پر فیروزآباد میں طارق روڈ پر متعدد دکانیں اور شو رومز سربمہر (سِیل) کردیے گئے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری بھی علاقے میں موجود رہی۔ 

خیال رہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائیاں کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ بجلی کی بچت کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سندھ حکومت نے صوبے بھر میں کاروباری اوقات کار تبدیل کردیے تھے اور بازار اور کاروباری سرگرمیاں رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید