• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں بازار، مارکیٹیں جلد بند کرانے سے شارٹ فال میں کمی

لاہور میں بازار اور مارکیٹیں جلد بند کرانے سے شارٹ فال میں کمی آئی ہے۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رات 9 بجے کے بعد شارٹ فال میں 200 میگاواٹ کی کمی آئی، 10 بجے کے بعد لاہور میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔

ترجمان لیسکو نے کہا کہ آندھی اور بارش سے ریجن میں کچھ فیڈرز بند ہوئے ہیں، لیسکو ریجن میں بجلی کی سپلائی اور طلب 3700 میگاواٹ ہے۔

دوسری جانب انرجی ایمرجنسی کے تحت کراچی میں دکانیں جلد بند کرنے کے معاملے پر ادارے متحرک ہوگئے اور جلد بند نہ ہونے والی دکانوں کو سِیل کردیا گیا۔

پابندی نہ کرنے پر فیروز آباد میں طارق روڈ پر متعدد دکانیں اور شو رومز سربمہر کردیے گئے۔

قومی خبریں سے مزید