• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: لیاقت آباد کی سپر مارکیٹ میں آتشزدگی، 5 دکانیں جل کر راکھ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں واقع سپر مارکیٹ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 5 دکانیں مکمل طور پر جل گئیں جبکہ 35 دکانیں آگ سے متاثر ہوئی ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق سپر مارکیٹ میں آگ لگنے کی اطلاع پر 2 فائر ٹینڈر روانہ کیے گئے۔

آگ کپڑے کی دکان میں لگی تھی، جس کے بڑھنے پر مزید 2 فائر ٹینڈر طلب کیے گئے۔

کچھ گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد 6 فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا۔

آگ لگنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

آگ کے باعث 5 دکانیں مکمل جل گئیں جبکہ 30 سے زائد دکانیں متاثر ہوئی ہیں جن میں کپڑے، پلاسٹک کے سامان اور دیگر اشیاء کی دکانیں شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید