چین کے علاقے سنکیانگ میں جنوری سے مئی کے درمیان غیر ملکی تجارت میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔
چینی میڈیا کےمطابق بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ موجود ممالک کے درمیان یہ تجارت خطے کی کل درآمدات اور برآمدات کا 90.6 فیصد ہے۔
چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنکیانگ ریجن میں جنوری سے مئی تک 157 ممالک اور خطوں کے ساتھ تجارت ہوئی۔
اس دوران کرغزستان 23 ارب یوآن مالیت کی تجارت کے ساتھ سنکیانگ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا۔