وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے اسلام آباد میں انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیوں کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق جعلی سفری دستاویزات بنانے والے افغان باشندے کو گرفتار کیا گیا ہے۔
قل ازیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر شناخت چھپا کر فرانس کا سفر کرنے کی کوشش پر افغان شہری کو آف لوڈ کیا گیا تھا۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ افغان شہری نے جرمنی کے رہائشی کارڈ پر رحمت علی نام ظاہر کیا تھا، مسافر نے اعتراف کیا کہ اس کا اصل نام علی رضا ولد حسن علی ہے۔
مسافر کی نشاندہی پر انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے افغان ایجنٹ رحمت اللّٰہ کو اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ فور سے گرفتار کیا۔
ملزم کے زیر استعمال جعلسازی میں استعمال ہونے والا کمپیوٹر اور دیگر آلات برآمد کرلیے گئے ہیں۔
ایف آئی اے نے مزید کہا کہ دونوں ملزمان کا 3 روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔