• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منال خان کو امریکی ماڈل کی انسٹا اسٹوری کاپی کرنا مہنگا پڑ گیا

کولاج، انسٹاگرام
کولاج، انسٹاگرام 

پاکستانی اداکارہ منال خان کو امریکی ماڈل کائلی جینر کی انسٹاگرام اسٹوری کاپی کرنے پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز منال خان نے امریکی ماڈل و معروف کاروباری خاتون کائلی جینر کی انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ لے کر اسے اپنی انسٹا اسٹوری پر لگا لیا۔

اس وقت منال خان کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا کہ اس عمل سے وہ جَلد ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید، طنز اور مذاق کا نشانہ بن جائیں گی۔

کائلی جینر کی جانب سے انسٹاگرام پر لگائی گئی مختلف پھلوں سے سجی رنگ برنگی تھالی کو منال خان کا کاپی کرنا ہی تھا کہ سوشل میڈیا سمیت ٹوئٹر پر بھی منال خان پر تنقیدی پوسٹس کا سیلاب آ گیا۔ 

انٹرنیٹ صارفین کا منال خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’لگتا ہے منال خان سمجھ رہی تھیں کہ پاکستان میں کائلی جینر کو اُن کے علاوہ کوئی اور فالو نہیں کرتا اور نہ ہی اُنہیں کوئی جانتا ہے‘۔ 

سوشل میڈیا سائٹ پر ایک صارف نے منال خان پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’کائلی پلیز منال خان کو کاپی کرنا بند کریں‘۔

منال خان نے خود پر بننے والی سوشل میڈیا پر وائرل میمز میں سے ایک اپنی اسٹوری پر شیئر کر کے تنقید کو ہنسی میں اُڑا دیا۔

جس پر یُسریٰ نامی ایک صارف نے منال خان کو ’بے شرم‘ قرار دے دیا۔

صارفین کا کہنا تھا کہ 9.2 ملین فالوورز رکھنے والی منال خان کو پتہ ہونا چاہیے تھا کہ ’نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔‘ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز منال خان کی اس حرکت پر اُن کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈنگ میں شامل رہا جبکہ آج منال خان ٹوئٹر پر پانچویں اور کائلی ساتویں نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید