• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

100خوبصورت چہروں کا مقابلہ، کون کون سے پاکستانی اسٹارز نامزد ہوئے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

 دنیا کے 100 پُرکشش اور خوبصورت ترین افراد کی فہرست کے لیے نامزد فنکاروں کے نام سامنے آگئے ہیں۔ 

ان میں پاکستانی اداکار فواد خان، سجل علی، عمران عباس، عائزہ خان اور نیلم منیر بھی شامل ہیں۔




پاکستانی اداکاروں کے علاوہ اس فہرست میں دیگر ممالک سے بھی متعدد اداکار و فنکار شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 2019ء کے خوبصورت چہروں میں بھی عمران عباس شامل ہوئے تھے، عمران عباس مذکورہ فہرست میں 66ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے، عمران عباس واحد پاکستانی اداکار تھے جنہوں نے حتمی فہرست میں جگہ بنائی تھی۔

ہر سال دنیا کے خوبصورت ترین افراد کی فہرست جاری کرنے والے ادارے ’ٹی سی کینڈلر اور انڈیپینڈنٹ کرٹکس‘ کی جانب سے پاکستان، بھارت، ترکی، ایران، افغانستان، امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے درجنوں ممالک سے اداکاروں، اسپورٹس شخصیات اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کو منتخب کیا جاتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید