• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران عباس بھی رواں برس کے پُرکشش چہروں کیلئے نامزد

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار و میزبان عمران عباس کو عالمی ادارے کی جانب سے 2020 کے دنیا بھر کے 100 پرکشش چہروں کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے خوبرو اور پرکشش اداکار عمران عباس کو انڈیپنڈنٹ کرٹیک نامی ویب سائٹ کی جانب سے 2020 کے 100 پر کشش چہروں کے لیے نامزد کیاگیا ہے۔


انڈیپنڈنٹ کرٹیک نے تمام نامزدگیوں کی فہرست اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

اداکار گزشتہ تین برس سے لگاتار اس فہرست میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ عمران عباس نے مداحوں سے انہیں ووٹ کرنے کی بھی درخواست کی۔

رواں سال فواد خان کو بھی دنیا بھر کے پُرکشش چہروں کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ 2017 اور 2018 کے بعد فواد خان ایک بار پھر اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔

انڈیپنڈنٹ کریٹک 1990 سے دنیا کے پرکشش چہروں کی فہرست مرتب کرتا آرہا ہے۔

ہر سال دنیا کے خوبصورت ترین افراد کی فہرست جاری کرنے والے ادارے ’ٹی سی کینڈلر اور انڈیپینڈنٹ کرٹکس‘ کی جانب سے پاکستان، بھارت، ترکی، ایران، افغانستان، امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے درجنوں ممالک سے اداکاروں، اسپورٹس شخصیات اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کو منتخب کیا گیا ہے۔

فہرست میں فواد خان کے ساتھ ہالی ووڈ اداکار کینو ریوس، ڈینئیل ریڈ کلف اور زیان ملک جیسے سپر اسٹارز بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین