• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لالی ووڈ کی معروف اداکارہ میرا کراچی میں ساتھی اداکارہ ریشم کو یاد کرنے لگیں۔

اداکارہ میرا ان دنوں کراچی میں موجود ہیں، ایسے میں اُن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو اُنہوں نے خصوصی طور پر ریشم کے لیے بنائی۔

ویڈیو میں میرا نے ریشم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’میں کراچی میں عدنان کے گھر پر ہوں، یہاں فلم دیکھ رہی ہوں‘۔

میرا نے کہا کہ ’ریشم یاد کرو، تُم نے اسی جگہ پر بیٹھ کر ہمیں شاعری سُنائی تھی‘۔

اُنہوں نے کہا کہ ’میں تُم سے بہت پیار کرتی ہوں اور تمہیں بہت یاد کررہی ہوں‘۔

اداکارہ نے نم آنکھوں کے ساتھ مزید کہا کہ ’ریشم اپنا بہت زیادہ خیال رکھنا‘۔

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے اداکارہ میرا کا عتیق الرحمٰن سے نکاح درست قرار دینے کے خلاف اپیل خارج کر دی۔

عدالت نے اداکارہ میرا یا ان کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر درخواست خارج کی ہے۔

عدالت کی جانب سے بار بار پیش ہونے کا حکم دینے کے باوجود اداکارہ میرا کے وکیل پیش نہ ہوئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید