• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بارش، مختلف حادثات میں بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں بارش کے باعث مختلف علاقوں میں دیواریں گرنے سے دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر ملت ٹاؤن میں گھر کی دیوار گرنے سے ایک بچہ اور بچی جاں بحق ہوئے۔

تیز بارش کے بعد چنیسر گوٹھ اور موسمیات کے قریب گھر کی دیواریں گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بارش کے باعث مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل پھسلنے سے حادثات بھی پیش آئے، جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کے مختلف علاقوں گلستان جوہر، گلشن اقبال، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔

لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، صدر میں بھی بارش ہوئی جبکہ گارڈن، بہادرآباد، طارق روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ پر بھی ابر رحمت جم کر برسا۔

قومی خبریں سے مزید