• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے سربراہ اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اودے ٹھاکرے کیخلاف پارٹی میں بغاوت ہوگئی۔

بی جے پی کی پشت پناہی رکھنے والے باغی شیو سینا رہنما ایکناتھ شندے نے 40 اراکان کی حمایت کا دعوی کردیا۔

بھارتی میڈیا کےمطابق شندے 40 ایم ایل ایز کیساتھ گوہاٹی کے ہوٹل میں موجود ہیں، شندے کے حامی ایم ایل ایز کو چارٹر طیاروں میں مہاراشٹر سے آسام منتقل کیا گیا۔

پولیس ایم ایل ایز کو میڈیا سے بچاتے اور بھگاتے ایئرپورٹ کے اندر لے کر گئی، شیو سینا کے باغیوں کی جانب سے گورنر کے نام خط میں ایکناتھ شندے کو اپنا لیڈر قرار دیا گیا ہے۔

گوہاٹی میں شیو سینا اراکین کے ہوٹل کےسامنے ترنمول کانگریس کےسربراہ، اور اراکین نے مظاہرہ کیا، مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ اودے ٹھاکرے وزیراعلیٰ ہاؤس چھوڑ کر گھر منتقل ہوگئے ہیں۔

اودے ٹھاکرے نے کہا ہے کہ دوسروں کے کہنے پر نہیں بلکہ اپنے کارکنان کے کہنے پر مستعفی ہونے، پارٹی چیف کا عہدہ چھوڑنے کو تیار ہوں۔

واضح رہے کہ بی جے پی نے مہاراشٹر سیاسی بحران کو ریاست کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے سے پارٹی کا کچھ لینا دینا نہیں ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید