• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا لاپتہ افراد سے متعلق ہر ہفتے اجلاس بلانے کا فیصلہ

فوٹو فائل
فوٹو فائل

لاپتہ افراد کے حوالے سے کابینہ کی قائم کردہ ذیلی کمیٹی نے ہر ہفتے  اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کمیٹی کے آئندہ اجلاسوں میں تمام مکاتب فکر کو سنا جائے گا اور صوبائی سطح سے بھی تجاویز لی جائیں گی۔

وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی صدارت میں لاپتہ افراد کے حوالے سے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر شازیہ مری، وفاقی وزیر  سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ اور وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اسرار ترین بھی شریک ہوئے، جبکہ وزارت قانون اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کہا کہ ہمیں اس کمیٹی سے امید ہے کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کروایا جائے گا، ان ماں باپ کے لیے بہت مشکل ہے جن کو پتہ نہ ہو کہ ہمارا بچہ کہاں ہے۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے کمیٹی صرف کاغذات کی حد تک کام نہیں کرے گی بلکہ عملی طور پر نتائج سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں فرحت اللّٰہ بابر کو خصوصی طور پر مدعو کیا جائے گا، آمنہ مسعود جنجوعہ کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید