• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوکنگ آئل اتنا مہنگا ہوگیا کہ اب چوری بھی ہونے لگا


ملک میں مہنگائی بڑھ گئی، کوکنگ آئل اتنا مہنگا ہوگیا کہ اب چوری بھی ہونے لگا، جہلم سے ایک سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک شخص پرچون کی دکان سے کوکنگ آئل کا کارٹن اٹھا کر چلتا بنا۔

 دکان دار کا کہنا ہے کہ کوکنگ آئل کی چوری کے واقعات اب آئے دن ہونے لگے ہیں۔

 واضح رہے کہ کوکنگ آئل کی قیمتیں حالیہ دنوں میں انتہائی تیزی سے اوپر گئی ہیں۔ اپریل میں کوکنگ آئل 484 روپے فی کلو تھا جو اب 550 روپے فی کلو کے قریب پہنچ چکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید