• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین اسلحہ عوام میں لے جانے کے حق کی ضمانت دیتا ہے، امریکی سپریم کورٹ

امریکی سپریم کورٹ نے اسلحہ رکھ کر عوام کے درمیان جانے کے حق میں فیصلہ دے دیا۔

امریکی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ عوام میں اسلحہ لے کر جانا امریکیوں کا بنیادی حق ہے اور امریکی آئین اسلحہ رکھنے اور عوام میں لے جانے کے حق کی ضمانت دیتا ہے۔

امریکا میں گزشتہ ماہ بڑے پیمانے پر فائرنگ کے دو واقعات ہوئے تھے، فائرنگ کے بڑھتے واقعات پر گن رکھنے کے اختیارات کو محدود کرنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔

امریکی سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر صدر جو بائیڈن نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اسلحے سمیت عوام میں جانے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت مایوس ہوں۔ فیصلہ عام فہم اور آئین دونوں سے متصادم ہے۔ 

صدر بائیڈن نے ریاستوں پر زور دیا کہ وہ اس حوالے سے قانون سازی کرکے اس کا نفاذ کریں تاکہ لوگوں کو اسلحہ کے خطرات سے محفوظ رکھا جاسکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید