• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس، ضمنی انتخاب کیلئے امیدوار کی تلاش

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر عامر لیاقت کی وفات سے خالی ہونے والی نشست این اے 245 پر ضمنی انتخاب کے لیے امیدوار کی تلاش کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق اجلاس میں بلدیہ وسطی کے سابق چیئرمین معید انور، ڈاکٹر شہاب امام، اے پی ایم ایس او کے سابق چیئرمین حافظ شہریار، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر صغیر اور دیگر ناموں پر غور کیا گیا۔

کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 پر ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری روز ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب 27 جولائی کو ہوں گے۔ 

قومی خبریں سے مزید