• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ندی سے 2 افراد کو نکالنے کی کوشش، 3 نوجوان ڈوب کر جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مائی کلاچی کے قریب ندی میں ڈوبنے والے چار افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ دوافراد کو بہوشی حالت میں نکالا گیا ، تفصیلات کے مطابق بے نظیر پارک کے قریب ما ئی کلاچی ندی میں بدھ کی شام دو افراد ڈوبے تھے ، رات ہونے اور بارش کے باعث ایدھی بحریہ ٹیم نے آپریشن روک دیا تھا ، بدھ اور جمعرات کی درمیانی ڈوبنے والے افراد کے قریبی رشتے دار جائے وقو ع پر پہنچے اور ڈوبنے والے افراد کو اپنی مدد آپ کے تحت نکالنے کی غرض سے چند افراد نے ندی میں چھلانگ لگا دی جسپر ایدھی بحری ٹیم نے پولیس کو اطلاع دی، ایدھی کے ریسکیو عملے نے رات گئے اللہ داد نامی شخص کی لاش اور دو نوجوانوں کو نیم بیہوشی کی حالت میں نکال کر سول اسپتال منتقل کیا، جمعرات کی صبح مزید تین افراد کی لاشیں بھی نکال کر سول اسپتال منتقل کیں ، ریسکیو حکام کے مطابق متوفیان کی شناخت 17سالہ سیف اللہ ولد لال سبین ا18 سالہ حماد ولد خان افسر اور ا18 سالہ ریاض ولد فیاض کے نام سے کی گئی ، ایک سلطان آباد اور دو نوجوان ہجرت کالونی کے رہائشی تھے ، حماد کے والد خان افسر نے بوٹ بیسن پارک میں بتایا کہ ان کا آبائی تعلق ایبٹ آباد سے ہے ،وہ رکشا چلا کر اپنے خاندان کی کفالت کرتے ہیں ، حماد ابھی اپنی تعلیم مکمل کررہا تھا ،وہ دوستوں کے ہمراہ پارک آیا تھا ، متوفی ریاض کے والد فیاض نے بتایا کہ ان کا آبائی تعلق بہاولپور سے ہے ، وہ درزی کا کام کرتے ہیں اور ان کا بیٹا ریاض ان کے ساتھ ہی کام کاج کرتا تھا ،بدھ کو وہ اپنے دوستوں کے ساتھ پارک میں آیا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا ، پارک میں موجود کچھ افراد نے بتایا کہ ایک لڑکا ٹک ٹاک بناتے ہوئے پانی میں جاگرا جسے بچانے کے لیے دیگر افراد نے بھی پانی میں چھلانگ لگادی تاہم پولیس نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید