کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) منگھوپیر پولیس نے سالانہ تبلیغی اجتماع کے دوران لوگوں کی جیبوں سے موبائل چوری کرنے والے مبینہ گینگ کے سربراہ سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا ،جبکہ ساتھی ملزمان موبائل لیکر فرار ہوگئے ، گرفتار ملزمان میں عابد ، شاہد علی، عبداللّٰہ، عثمان، زید ،عبدللہ محمد عمر،عبدالخالق اور عدنان خان شامل ہیں۔