• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محتلف علاقوں میں ٹریفک حادثات و واقعات ،خاتون سمیت4افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے راہگیر 70سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی ، شناخت نہ ہونے پر لاش کو سرد خانہ منتقل کردیا گیا ،پنجاب چورنگی کے قریب ٹریفک حادثہ میں 30سالہ محمد امیر ولد محمد اکبر جاں بحق ہوگیا ، ملیر میمن گوٹھ مائی نیاڑی درگاہ کے قریب ٹریفک حادثہ میں راہگیر 43 سالہ شکیل احمد ولد رحیم علی جاں بحق ہوگیا، علاوہ ازیں دہلی کالونی میں زیر تعمیر بلڈنگ کی دوسری منزل سے کام کے دوران گرکر ایک مزدور 19 سالہ ماجد علی ولد گل محمد ، گلشن اقبال ڈالمیا کے قریب زیر تعمیر بلڈنگ میں کام کے دوران دسویں منزل سے گر کر مزدور 35سالہ اورنگزیب ولد پرویز جاں بحق ہوگئے ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید