کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹیل مل کے قریب اسٹیل مل کے سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے صادم چانڈیو کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ورثاء نے مین نیشنل ہائی وے پر دھرنا دے دیا جس کے باعث کراچی تا ٹھٹھہ قومی شاہراہ بلاک ہوگئی ، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں،مقتول کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ صادم چانڈیو اپنے دوست آزاد جروار کے ہمراہ لکڑیاں اکٹھی کرنے کے لیے اسٹیل مل کے علاقے میں گیا تھا، 9 دن گزرنے کے باوجود پولیس اصل قاتلوں کو گرفتار کرنے کے بجائے انہی کی سہولت کار بنی ہوئی ہے۔