• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے پی این ایس کا آصف زرداری کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی (نیوز ڈیسک) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی نے پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی دادی محترمہ زرین آراء کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اے پی این ایس کے صدر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل ناز آفرین سہگل لاکھانی نے عہدیدران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اوراور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبرجمیل اور استقامت عطا فرمائے۔اے پی این ایس کے اراکین ان کے اہل خانہ کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید