وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف تین ہفتے کے وقفے کے بعد ایک روزہ دورے پر اسلام آباد سے گوادر پہنچ گئے، گوادر ایئر پورٹ پر وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ان کی کابینہ کے ارکان نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف گوادر میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں انہیں گوادر میں ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
شہباز شریف پڑوسی ملک کے تعاون سے گوادر میں 100 میگاواٹ کے بجلی کے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے، وزیر اعظم شہباز شریف سے ماہی گیروں کا ایک وفد بھی ملاقات کرے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف 3 جون کو دورہ گوادر کے موقع پر مختلف اداروں اور کمپنیوں کو دیے گئے ٹاسک کے حوالے سے بھی اپڈیٹ لیں گے۔
واضح رہے کہ شہباز شریف اس سے قبل بھی 3 جون کو ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے تھے۔