• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرپول نے پاکستان کومطلوب مفرور ملزم یونان سے گرفتار کر لیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈی جی کا کہنا ہے کہ انٹرپول نے پاکستان کو مطلوب مفرور ملزم سجاور ثناء کو یونان سے گرفتار کر لیا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ مطلوب مفرور ملزم سجاور ثناء کو انٹرپول نے پاکستان کے حوالے کر دیا ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ یونان سے پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی حوالگی ہے۔

ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق اشتہاری ملزم سجاور ثناء سرگودھا پولیس کو مقدمے میں مطلوب تھا۔

ملزم سجاور ثناء کی گرفتاری کے لیے انٹر پول پاکستان نے ریڈ نوٹس جاری کر رکھا تھا۔

ملزم کو یونان سے گرفتارکیا گیا اور اسلام آباد ایئر پورٹ پر سرگودھا پولیس کے حوالے کیا گیا۔

اس سے قبل رواں ہفتے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انٹرپول کے ذریعے پنجاب پولیس کو مطلوب 5 ملزمان کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کیا تھا۔

ایف آئی اے نے ملزمان کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر متعلقہ سی پی او راولپنڈی، ڈی پی او سیالکوٹ، شیخو پورہ اور گجرات کے حوالے کیا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق ان ملزمان میں محمود وقاص، محمد ندیم، شاہ گوندل، رمیز خان اور عباس علی شامل ہیں جو قتل کے مقدمات میں پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔

قومی خبریں سے مزید