• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں رینجرز نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ارسلان خان کی گرفتاری ظاہر کردی۔

رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد ارسلان کو ایک دہشتگرد گروپ کے ساتھ روابط کی بنیاد پر کراچی کے علاقے کلفٹن سے گرفتار کیا گیا تھا، دوران تفتیش ملزم کے دہشتگرد گروپ سے مبینہ مالی معاونت لینے کا انکشاف ہوا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ارسلان خان کو تفتیش میں تعاون کرنے پر تنبیہ کر کے رہا کردیا گیا۔

گزشتہ روز ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ارسلان خان کو صبح 4 بجے ان کی رہائش گاہ سے اغوا کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید