• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی کے پروفیسر پر تشدد، ملزمان کی عدم گرفتاری پر فریال ٹالپر کا اظہار ناراضی

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کے پروفیسر پر تشدد کرنے والے ملزمان کی عدم گرفتاری پر سندھ کی سینئر وزیر فریال ٹالپر نے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق فریال ٹالپر کی زیر صدارت سندھ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں پروفیسر عارف ساقی پر تشدد کا معاملہ زیر بحث آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پروفیسر پر تشدد کے ملزمان کو گرفتار نہ کرنے پر فریال ٹالپر نے ناراضی کا اظہار کیا۔ 

فریال ٹالپر نے استفسار کیا کہ یونیورسٹی پروفیسر پر تشدد کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار کیوں نہیں ہوا؟ 

چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم کو گرفتار کیوں نہیں کیا جارہا ہے؟ ملزم کو راہ فرار کا موقع نہ دیں۔

ذرائع کے مطابق فریال ٹالپر نے متعلقہ ایس ایس پی کو ملزم کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔

قومی خبریں سے مزید