• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ریلیف نہیں دیتی تو دھرنے اسلام آباد کی طرف چل پڑیں گے: لیاقت بلوچ

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت نے پیر تک لانگ مارچ کی حتمی کال موخر کرنے کا کہا ہے، اگر حکومت ریلیف نہیں دیتی تو دھرنے ملک بھر سے اسلام آباد کی طرف چل پڑیں گے۔

اسلام آباد میں وفد کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ آج پنجاب ہاؤس میں جماعت اسلامی اور حکومتی مذاکراتی ٹیموں کا بات چیت کا دوسرا دور ہوا ہے۔ 

 نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کے لیے ریلیف چاہتے ہیں۔ لیوی ختم ہونی چاہیے، ہم نے حکومت کا چھ نکات پیش کیے تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے پاس آئیں بائیں شائیں کے سوا کوئی جواب نہیں۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت نے تین دن مانگے تھے، بیوروکریٹس مشکلات کا پہاڑ پیش کردیتے ہیں۔ 

انہوں نے  کہا کہ حکومتی وفد نے پیر تک لانگ مارچ کی حتمی کال موخر کرنے کا کہا ہے۔ اگر حکومت ریلیف نہیں دیتی تو دھرنے ملک بھر سے اسلام آباد کی طرف چل پڑیں گے۔

قومی خبریں سے مزید