سرگودھا اور اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 5ڈاکو ہلاک کردیئے گئے، کراچی میں نوجوان نے خود کشی کرلی، مٹھی میں بہن نے بہن کو قتل کردیا۔
سرگودھا کےقریب مبینہ پولیس مقابلہ میں 4اشتہاری ڈاکوہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق 8ڈاکو مڈھ رانجھا کوٹ مومن روڈ پر ڈکیتی کررہےتھے۔اس دوران ان کا پولیس کیساتھ مقابلہ ہوگیا ۔مبینہ پولیس مقابلے میں 4ڈاکو اللہ یار،بلال احمد ، بابر علی اور اسد وقاص مارے گئے جبکہ4ڈاکو فرارہوگئے۔
پولیس کاکہناہےکہ مارے گئےڈاکوؤں کی سروں کی قیمتیں بھی مقرر تھیں ۔ڈاکو مراتب گینگ کے نام سے علاقے میں مشہور تھے۔فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کےلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔
اوکاڑہ کینٹ میں قصبہ اراضی ودھاوہ کےقریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ ڈی پی او اوکاڑہ فیصل رانا کے مطابق ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، اسکی شناخت علی ذولقرنین نام سے ہوئی ہے ۔
ملزم چند روزقبل جوڈیشل لاک اپ سے فرار ہوگیا تھا ، اس نے لاک اپ کے انچارج انسپکٹر سعید کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا ۔ ڈی پی او کے مطابق علی ذولقرنین کو ہلاک کر نے والے اسکے پانچوں ساتھی فرار ہوگئے۔
کراچی میں بلدیہ ٹائون کے علاقے اتحاد ٹائون کی گلی نمبر 2 میں واقع گھر سے 20 سالہ نوجوان نبیل ولد اکرم کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خود کشی کی ہے ۔
تھرپارکرکی تحصیل مٹھی میں گھریلوتنازع پربہن نےاپنےہی اہل خانہ پرکلہاڑی سےحملہ کردیا جس سےبہن جاں بحق اور والدین زخمی ہوگئے۔پولیس نے حملہ آوربہن کوحراست میں لےلیاہے۔
مٹھی کےکھوکھرمحلہ میں بیس سال کی ارمیلا نےاپنےہی اہل خانہ پر کلہاڑی سےحملہ کردیا۔ جس سے اسکی چوبیس سالہ بہن ہلاک ہوگئی جبکہ ماں اور باپ زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس نےموقع پر پہنچ کر ارمیلا کو حراست میں لےلیا جبکہ والدین کو تشویش ناک حالت میں حیدرآباد کےاسپتال روانہ کردیاگیاہے۔پولیس کاکہناہےکہ واقع گھریلو تنازع معلوم ہوتا ہےاورمزید تحقیقات جاری ہیں۔
سرگودھا ،اوکاڑہ میں5ڈاکو ہلاک،کراچی میں خودکشی،مٹھی میں بہن قتل