• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مقبول ترین ڈرامہ سیریز ’سُنو چندا‘ سے لے کر حال میں نشر ہونے والے ڈرامے ’میرے ہمسفر‘ میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرنے والے اداکار فرحان سعید  رومانس کے بادشاہ کہلائے جانے لگے۔

فرحان سعید وہ اداکار ہیں جو اپنی رومانوی اداکاری کی وجہ سے کافی مقبول ہو رہے ہیں، ’سُنو چندا‘ کے ارسل سے لے کر ’میرے ہمسفر‘ کے حمزہ تک اور یقیناً عروہ کے فرحان تک، فرحان سعید پاکستان کے ’رومانوی کِنگ‘ بن چکے ہیں اور گوگل بھی یہی کہتا ہے۔

باصلاحیت اداکار و گلوکار فرحان سعید ڈراموں میں اپنی زبردست اداکاری سے شائقین کے دلوں میں راج کر رہے ہیں۔  

فرحان سعید پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بڑے ستاروں میں سے ایک ہیں، فنکار نے پہلے گلوکاری اور موسیقاری اور پھر اداکاری میں اپنے جوہر دکھائے۔

’سنو چندا‘، ’اُڈاری‘، اور ’پریم گلی‘ جیسے ہٹ ڈرامہ سیریلز میں شائقین نے ان کی اداکاری کو پسند کیا جبکہ ان کے حالیہ ڈرامے ’بادشاہ بیگم‘ اور ’میرے ہمسفر‘ ٹاپ چارٹ پر ہیں۔

واضح رہے کہ فرحان سعید نے دسمبر 2016 میں خوبصورت اداکارہ عروہ حسین کے ساتھ شادی کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید